بدھ, 30, نومبر, 2022
ہومبریکنگ نیوز، قرآن کریم ایک مکمل دستور حیات ہے : ابو الحسن مظاھری...

، قرآن کریم ایک مکمل دستور حیات ہے : ابو الحسن مظاھری دھن گھٹا ( سنت کبیر نگر) ( عقیل احمد خان

 

 

دھن گھٹا ( سنت کبیر نگر)
( عقیل احمد خان)
تحصیل دھن گھٹا حلقہ واقع موضع ناون خرد مولانا علی احمد قاسمی کے صاحبزادے حافظ (محمد ) عمر تقریباً 10 برس کی عمر میں قرآن پاک حفظ مکمل کرلیا ہے،محمد کی عمر تقریباً دس برس بتائی جاتی ہے، خبروں کے مطابق مقامی تحصیل دھن گھٹا حلقہ واقع امریا بازار کی جامع مسجد میں اپنے استاذ قاری ابرار احمد اور حافظ رضوان احمد کی زیر نگرانی میں قرآن مجید (محمد) ابن علی احمد قاسمی نے حفظ مکمل کیا،اس موقع پر ایک تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا جس کے مہمان خصوصی مولانا محمد ابن قاری خلیق اللہ استاذ مدرسہ صو لتیہ مکتہ المکرمہ اور مولانا ابوالحسن مظاہری تھے قرآن کریم کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے مولانا ابوالحسن مظاہری نے کہا کہ قرآن پاک ایک مکمل دستور حیات ہے،جس کی تعلیمات مکمل طور پر فطرت انسانی اور عقل سلیم کے عین مطابق ہے،قرآن حق وباطل کی کسوٹی ہے،
قرآن کریم ایسی امانت ھے جسے زمین وآسمان اور پہاڑ لینے سے پیچھے ہٹنے لگے لیکن انسان نے اسے اپنے سینے سے چمٹا لیا اور قرآن مقدس کو اپنی کامیابی اور کامرانی کا سرچشمہ بنا لیا،آج بھی ہمیں ضرورت اس بات کی ہے کہ قرآن پڑھیں حفظ کریں اور اپنی اولادوں کو دینی رخ پر ڈالیں تاکہ یہ ہمارے لئے صدقہ جاریہ ہو اس موقع پر علی احمد قاسمی ،مولانا مطیع الرحمٰن قاسمی ،حافظ عقیل احمد خان، مولانا عبد المنان قاسمی ، طفیل احمد ، قاری عقیل احمد ، نے معصوم محمد کے حفظ قرآن پاک کی تکمیل کے موقع پر دعاؤں سے نوازا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا،

توحید عالم فیضی
توحید عالم فیضیhttps://www.nawaemillat.com
روزنامہ ’نوائے ملت‘ اپنے تمام قارئین کو اس بات کی دعوت دیتا ہے کہ وہ خود بھی مختلف مسائل پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار کریں اور اس کے لیے ہر تحریر پر تبصرے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ جو بھی ویب سائٹ پر لکھنے کا متمنی ہو، وہ روزنامہ ’نوائے ملت‘ کا مستقل رکن بن سکتے ہیں اور اپنی نگارشات شامل کرسکتے ہیں۔
کیا آپ اسے بھی پڑھنا پسند کریں گے!

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.

- Advertisment -
- Advertisment -
- Advertisment -

مقبول خبریں

حالیہ تبصرے